Saturday, April 20, 2024
spot_img
HomeMuslim WorldGhazal by Irfan Abidi

Ghazal by Irfan Abidi

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

 

عرفان عابدی

چھوڑ دے مجھ کو اکیلے میں تڑپنے کیلئے
مدتیں لگ گئیں اپنوں کو سمجھنے کیلئے
اب نہیں اشکوں سے رہتی ہے شکایت میری
کام آتے ہیں مصیبت میں سنبھلنے کیلئے
زندگی میری کبوتر کی طرح لگتی ہے
جیسے ہر شام کوئی چھوڑے اڑانے کیلئے
خود کی تنہائی میں سائے سے کروں گا باتیں
کوئی خالی جو نہیں گفتگو کرنے کیلئے
دور ہوں گھر سے مگر دور نھیں گھر میرا
مشغلہ بیچ میں مانع رہا جانے کیلئے
مسکرانے سے صحیح ہوتا نہیں زخم کبھی
مسکرا دیتے ہیں کچھ لوگ ہنسانے کیلئے
طفل بے گھر رہا بے چین کوئی بھی نہ ملا
اسکے ہاتھوں میں لگی مٹی چھڑانے کیلئے
مجھکو پردیس میں جب نیند نہیں آتی ہے
خواب میں ماں میری آتی ہے سلانے کیلئے
بیٹھ کر دیکھ غریبوں کے گھروں میں عرفان
چھت ہی کافی ہے تیری آنکھ رلانے کیلئے
غازیپوی

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular